اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت افغانستان نے امریکہ کے قول و فعل میں تضاد کی وجہ سے مذاکرات ملتوی کردئے ہیں تاھم پریس ٹی وی نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ کابل نے ایسے عالم میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات روک دئے ہیں جبکہ امریکہ کل سے دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے والا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پہلی بار کہا ہےکہ وہ دوحہ میں کل سے طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گا۔
طالبان اور امریکہ کے درمیان اس سے پہلے تمہیدی مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ اس سے قبل طالبان نے یہ شرط لگائي تھی کہ امریکہ کے ساتھ اسی صورت میں براہ راست مذاکرات کئےجائيں گے جب امریکہ افغانستان سے نکل جائے۔ یاد رہے پاکستان نے امریکہ کی پالیسیوں کی پیروی کرتےہوئے ہمیشہ طالبان کی حمایت کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242